Recent Posts

Fashion

 


Six ways to deal with stress

ذہنی تناؤ سے نمٹنے کے چھ طریقے




کورونا کی وبا کے دوران چند ماہ گزارنے کے بعد بھی  ہمیں نہیں معلوم کہ مستقبل میں ہمارے لیے کیا رکھا ہے اور یہ سوچ انسان میں ذہنی اضطراب اور پریشانی کی کیفیت پیدا کر سکتی ہے۔

عرب نیوز کے مطابق دبئی کے بی ای سائیکالوجی سینٹر کی کلینیکل ڈائریکٹر ریم شاہین نے غیر یقینی صورتحال سے نمٹنے کے لیے 
کچھ مشورے ذیل میں دیے ہیں۔

ورزش کرتے رہیں



ورزش کے لیے مشہور ہے کہ یہ جسم میں سیروٹونن یا 'خوشی کا باعث بننے والے کیمیکل' کی مقدار کو زیادہ رکھتی ہے۔ اسی لیے ورزش کرتے رہنا چاہیے، چاہے وہ گھر کے اندر ہلکی چہل قدمی ہی کیوں نہ ہو۔

خوف پھیلانے والی معلومات سے بچے رہیں



معلومات رکھنا اہم ہے لیکن اس بات کا دھیان رکھنا چاہیے کہ خبر حاصل کرنے والے ذرائع قابل اعتماد ہوں اور آپ ایسے کسی چکر میں نہ پھنس جائیں جس میں صرف اضطراب پھیلانے والی معلومات کو تلاش کرتے رہیں۔

سونے کی عادت ٹھیک کریں



نیند پریشانی کو کم کرنے کے لیے سب سے اہم ہے۔ سونے کا معمول ٹھیک کرنا ان چند اقدامات میں سے ایک ہے جس پر ہم قابو پا سکتے ہیں اور اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ آپ اپنے جسم کو اگلے دن کے چیلنجز کے لیے تیار کر سکتے ہیں۔
دھیان بٹانا


عام طور پر ہم چھٹیوں پر جانے یا کسی اور بات کے لیے پہلے سے منصوبے بناتے ہیں۔ لیکن اضطراب سے بچنے کے لیے بہتر ہیں کہ قلیل مدتی سرگرمیوں کے بارے میں سوچیں کیونکہ ایسا کرنا ذہن پر کم دباؤ ڈالے گا۔
اپنے خیالات کے بارے میں بات کریں


آب اپنی غیریقینی صورتحال میں اکیلے نہیں ہیں۔ اسی لیے اپنے احساسات کے بارے میں اپنے پیاروں یا کسی ماہر سے بات کرنے سے آپ کا ذہنی دباؤ کم ہو سکتا ہے۔
سانس لینے کی ورزش کریں


مراقبہ کریں یا صرف کسی خاموش جگہ پر بیٹھ کر ہلکی اور گہری سانسیں لیں اور حال کے بارے میں سوچیں۔

Post a Comment

0 Comments